شمالی ضلع کپوارہ میں موسم کی شدید خرابی کے باعث آٹھویں تک کے سکول بند

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//ضلع انتظامیہ نے منگل کو شمالی ضلع کپوارہ میں موسم کی شدید اور مسلسل خرابی کے باعث آٹھویں جماعت تک کے سبھی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سلسلے میں چیف ایجو کیشن آفیسر کپوارہ کی طرف سے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ موسم کی مسلسل اور شدید خرابی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع میںآٹھویں جماعت تک کے سبھی سکول آج یعنی23مارچ کو بند رہیں گے۔ آرڈر میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام بچوں کی حفاظت کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
آرڈر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ ضلع کمشنر کی ہدایت پرلیاگیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *