مینڈھر میں بارشوں کے دوران تیز ہوائیں، ایک شہری شدید زخمی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
مینڈھر//ضلع پونچھ کے مینڈھر میں منگل کوتیز طوفانی ہوا چلنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
 مینڈھر کے گلہوتہ علاقے میں تیز ہوا سے کسی مکان سے ٹین کی ایک چادر اڑ کر ایک شخص کے سر پر جالگی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا۔
زخمی شہری کی شناخت محمد تاج ولد عبداللہ خان ساکن کیری گلہوتہ کے طور پر ہوئی ہے۔
محمد تاج کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر پر 24ٹانکے لگائے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ مینڈھر میں پیر پنچال کے سبھی علاقوں کی طرح موسم شدید خراب ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *