مرکزی زیر انتظام لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سری نگر//مرکزی زیر انتظام لداخ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق لداخ میں منگل کی صبح 11 بجکر 27 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *