نو طالبان علم کورونا مثبت آنے کے بعد بڈگام ضلع کا سرکاری سکول پانچ دن کیلئے بند

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//وسطی ضلع بڈگام میں قائم ایک سرکاری ہائیر سیکنڈری سکول منگل کو اُس وقت پانچ روز کیلئے بند کی گئی جب وہاں زیر تعلیم 9طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔
 چیف ایجو کیشن آفیسر بڈگام سید محمد امین کے مطابق خانصاحب علاقے کے ہردہ پنزو میں قائم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے نو طالب علموں کے کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکول ایجو کیشن محکمہ کی طرف سے کورونا ٹیسٹ مہم کے دوران طالب علموں کے رپورٹ مثبت آگئے ۔
یہ مہم کورونا وائرس کو قابو کرنے کیلئے شروع کی گئی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *