سرینگر //صوبائی انتظامیہ نے محکمہ صنعت و تجارت کے اشتراک سے صدر اسپتال میں تاجروں فرنٹ لائن ورکروں اور این جی اوز میں کام کرنے والے رضاکاروں کو کورونا مخالف ٹیکہ دینے کے پروگرام کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر تاجروں، سوسائٹیز اور رضاکار تنظیموں کے 100سے زائدممبران نے کورونا مخالف ٹیکہ لگایا ۔ اس موقع پر موجود جوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز و کامرس فیاض احمد نے صوبائی انتظامیہ کے کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کا مہم انڈسٹریز اور کامرس سے منسلک فرنٹ لائن ورکروں اور مختلف رضاکار تنظیموں کے فرانٹ لائن ورکوں کو ویکسین دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد ڈیوژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کی ہدایت پر کیا گیا جبکہ وادی کے دیگر حصوں میں بھی اسی قسم کے کیمپوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دیا جائے۔ اس موقع پر جوئنٹ ڈائریکٹر نے تمام صنعتکاروں، تاجروں، دکاندروں اور ہولسیلروں اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والیدیگر لوگوں کو بھی ویکسین لینا چاہئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سکمز صورہ میں گذشتہ ہفتے مذہبی رہنمائوں، ائمہ مساجد ، اور سکالروں کو ٹیکہ لگائے گئے تھے۔