بڈگام میں دوران شب آتشزدگی ، رہائشی مکان خاکستر ،دو افراد زخمی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
بڈگام//وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے ناربل سوزیٹھ میں دوران شب آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
پولیس حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بدھ کی صبح 3:30 بجے کے قریب ناربل سوزیٹھ میں فیاض احمد بٹ کے رہائشی مکان میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں رہائشی مکان کومکمل طور پر نقصان پہنچا اوراس موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے کی کوششوںکے دوران دو افراد زخمی ہوگئے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *