سرینگر//پولیس نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ علاقے میں ایک ٹا ٹا سومو گاڑی سے ایک گرینیڈ اور کچھ گولیاں بر آمد کیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے تحت سنزی گڈول کے نزدیک ایک ٹا ٹا سومو روک کر اس کی تلاشی لی جس کے دوران گاڑی سے ایک گرینیڈ اور کچھ گولیاں بر آمد ہوئیں۔
ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں گاڑی کے ڈرائیور وسیم احمد ولد عبد القدوس ساکن سنزی گڈول کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔