موسم کی مار:کوٹرنکا میں سکولی عمارت ڈھ گئی،مینڈھر میں رہائشی مکان گر کر تباہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
مینڈھر/کوٹرنکا//شدید بارشوں کے باعث ضلع پونچھ کے مینڈھر میں ایک مکان مکمل طور تباہ ہوگیا جبکہ ضلع راجوری کے کوٹرنکا میں ایک سکولی عمار ڈھ گئی ۔دونوں حادثات میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مینڈھر میں جو مکان بارشوں کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا اُس کے مالک کی شناخت محمد خان ولد غلام حسین ساکن سنگیوٹ بلاک بالاکوٹ کے طور ہوئی ہے۔
ادھر ضلع راجوری کے کوٹرنگا علا قے کے گڑیل میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت شدید بارش کی وجہ سے ڈھ گی۔اس حادثے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ پورے پیر پنچال سیکٹر میں گذشتہ تین روز سے موسلا دھار بارشوں کو سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *