سرینگر//مہاجر پرندوں کے غیرقانونی شکار کرنے کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ وائلڈ لایف نے جھیل ڈل میں واقع کبوتر خانہ نشاط میںبارہ بور بندوق اور کشتی ضبط کی ۔محکمہ وائلڈ لایف کے کنٹرول روم انچارج رینج آفیسر سہل قاضی نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جھیل ڈل کے قریب واقع کبوتر خانہ نشاط سے یہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ مہاجر پرندوں کا غیر قانونی شکار کیا جارہا ہے جس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ایک کشتی اور بارہ بور کی بندوق ضبط کی گئی۔وادی کشمیر موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی متعدد مقامات پر موجود آبی پناہ گاہوں میں بیرون ممالک سے ہجرت کرکے لاکھوں کی تعداد آبی پرندے پانچ سے چھ ماہ کے لئے قیام سکرنے وارد کشمیر ہوتے ہیں۔جن کا مقامی افراد غیر قانونی شکار کرلیتے ہیں تاہم محکمہ وائلڈ لایف کی جاری کارروائی میں کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئیں جبکہ شکار میں استعمال کی جانی والی متعددبندوقیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔