سری نگر// وادی کشمیر میں چار دنوں کے برف وباراں کے بعد موسم بتدریج خوشگوار ہو رہا ہے جس سے مغل باغوں اور دیگر پارکوں کی رونق بحال ہونے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 2 اپریل تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 28 اور 29 مارچ کو بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔