محبوبہ مفتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر واقع سرینگر پیش ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں محبوبہ کی منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق محبوبہ ٹھیک گیارہ بجے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچی جہاں اُن کا بیان قلمنبد کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محبوبہ کو15مارچ کو نئی دلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے صدردفتر میں حاضر ہونے کیلئے کہا تھا تاہم محبوبہ کے کہنے پر بعد میں اُنہیں سرینگر کے دفتر پر ہی آنے کو کہا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *