نئی دہلی// راجیہ سبھا کی کاروائی جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان میں اس کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے لیے ایوان کا کام کاج ختم ہو گیا۔ حالانکہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ایوان کی کاروائی آٹھ اپریل کو ختم ہونی تھی۔
بجٹ سیشن کے آخری دن ایوان میں ایک بل پاس کیا گیا اور کیرالا کی نمائندگی کرنے والے تین اراکین کو الوداع کہا گیا۔