نئی دہلی// امور نوجوانان اور کھیلوں کے وزیر کیرن رجیجو نے کہا ہے کہ نیشنل سروس اسکیم کے تحت ملک بھر میں لاکھوں نوجوان رضاکار کام کر رہے ہیں، جن کی تعداد جلد ہی ایک کروڑ کی جائے گی۔ رجیجو نے لوک سبھا میں جمعرات کے روز ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت نوجوان رضاکاروں کی تعداد تقریبا 70 لاکھ ہے اور ان کے ذریعہ مختلف قسم کے عوامی بیداری پروگراموں چلائے جاتے ہیں۔