نئی دلّی//جموںوکشمیر محکمہ سیاحت نے ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن آف کشمیر کے اشتراک سے نئی دلی ایک تشہیری روڈ شو منعقد کیا جس میں زائد اَز دو سو معروف ٹریول ایجنٹوں جن میں معروف ٹریول اداروں کے سربراہان اور محکمہ کے اعلیٰ افسران شامل ہیں، نے شرکت کی۔روڈ شو کے دوران محکمہ سیاحت کے سیکرٹری اور ناظم سیاحت کشمیر کی جانب سے پیش کی گئی پرزنٹیشن روڈ شو کی جان تھی ۔ یہ پروگرام جموںوکشمیر سیاحت کو ملک کی راجدھانی میں فروغ دینے کی غرض سے منعقد کیا گیا۔واضح رہے کووِڈ ۔19کے سبب جموںوکشمیر کو سیاحتی شعبے کو کافی نقصان پہنچا ہے تاہم سرماکے دوران 60ہزار سیاحوں کے وادی میں وارد ہونے سے حوصلہ افزا ہو کر محکمہ سیاحت نے بڑے پیمانے پر سیاحتی شعبے کے لئے تشہیری مہم شروع کی۔سیکرٹری محکمہ سیاحت اور ناظم سیاحت کشمیر نے یوٹی کی غیر معروف سیاحتی مقامات فن اور دستکاری ، یاترا اور مہم جو سیاحت کو اُجاگر کیا۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت نے مقامی ٹریول ٹریڈ برادری اور اس نوعیت کے سربراہوں سے جموںوکشمیر کی سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے تعاون طلب کیا۔اِس موقعہ پر حکومت ہند کے سابق سیکرٹری سیاحت مدن پرساد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کلیدی خطبے کے دوران جموں وکشمیر کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے سیاحتی صلاحیت کو اُجاگر کیا۔جموں و کشمیر ٹورازم کی ٹیم میں ماجد خلیل درابو ایم ڈی جے کے کیبل کار کارپوریشن، ڈاکٹر این جے چودھری ڈائریکٹر سیاحت جموں، بخشی جاوید ہمایوںڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی، راجا وسیم ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت کے نمائندے بھی شامل ہیں۔