مینڈھر //کوٹاں کانڈی تا بھمبر گلی سڑک پر غیر معیاری تار کول بچھانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ایس ڈی ایم مینڈھر نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگز یکٹو انجینئر اور اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر کے ہمراہ موقعہ پر جاکر تفصیلی جائزہ لیا ۔آفیسر موصوف نے متعلقہ ملازمین و آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ معیاری کام کریں تاکہ عوام جو سہولیات میسر ہو سکیں ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ سڑک پر غیر معیاری تار کول بچھایا جارہا ہے ۔جس کے بعد ایس ڈی ایم مینڈھر نے تار کول بچھانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی اس سڑک پر جاری کام کا معائینہ کیا جاتا رہے گا تاہم غیر قانونی عمل میں ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔