سرینگر//جے اینڈ کے اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ایس ای او سی) سرینگر اور جے اینڈ کے سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے کل بمنہ میںمقامی غیر سرکاری انجمن کے اشتراک سے ایک روزہ’’تربیتی و آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا ۔حاجی صفدر کمپلیکس یوسف آباد بمنہ میںمنعقدہ اس پروگرام میں 60 سے زیادہ رضاکار وںنے شرکت کی۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم میں ریاض احمد ، عاجز احمد ، لطیف احمد ، سمیر احمد ، طارق احمد ، فاروق احمد ، مشتاق احمد ، منظور احمد شامل تھیجبکہ اس موقعہ پر ایس ای او سی کے نوڈل آفیسرعامر علی اور معروف مذہبی اسکالر مولوی غلام حسین مٹو بھی موجودتھے۔رضاکاروں کو سیلاب ، آگ اور سڑک حادثات سمیت مختلف آفات کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کی گئی۔جبکہبچاؤ کے بارے میں ایک آزمائشی مشق بھی ہوئی جس میں رضا کاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔