سری نگر// وادی کشمیر میں شبانہ بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہونے لگا ہے تاہم بیشتر علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور شہرہ ا?فاق سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 5 اور 6 اپریل کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم 5 اور6 اپریل کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔