قاضی گنڈ میں کمسن بچہ لاپتہ،جنگلی علاقے میں تلاش کا کام جاری

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں چار سال کا ایک کمسن بچہ لاپتہ ہوگیا ہے۔باور کیا جاتا ہے کہ چوگام نامی گاوں کے اس بچے کو کوئی جنگلی جانور اٹھا لے گیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نزاکت حسین خان ولد محمد رفیق خان ساکن چوگام گذشتہ رات نو بجے کے قریب اپنے گھر سے ہی لاپتہ ہوگیا۔
حکام کو شبہ ہے کہ مذکورہ بچے کو کوئی جنگلی جانور لے گیا ہے کیونکہ نزدیکی جنگل میں خون کے دھبے دیکھے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے مشترکہ طور بچے کی تلاش کا کام ہاتھ میں لیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے ضلع کولگام کے انچارج امتیاز احمدنائیک کے مطابق جنگل میں تلاش کا کام جاری ہے اور ابھی بچے کے لاپتہ ہونے کے بارے میں کچھ بھی وثوق سے نہیں کہا جاسکتا ہے۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *