سرینگر//سرینگر کے نوگام علاقے میں جمعرات کو نا معلوم مشتبہ جنگجوﺅں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی لیڈر کے گھر پر گولیاں چلاکر حملہ کرکے گھر کی محافظت پر تعینات پولیس اہلکار کو ہلاک کیا۔
اطلاعات کے مطابق رمیز راجا نامی یہ اہلکار بھاجپا لیڈر انور خان کے گھر کی محافظت پر تعینات تھا۔
اطلاعات کے مطابق مشتبہ جنگجوﺅں نے گھر پرحملہ کرکے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں رمیز شدید زخمی ہوگیا۔اُسے اسپتال پہنچایا گیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔معلوم ہوا ہے کہ انور خان حملے کے وقت گھر کے اندر موجود نہیں تھا۔
پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔