سری نگر// وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 4اپریل کی شام سے ہی موسم خراب ہوگا اور 5 سے 7اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔