بادام واری توڑ پھوڑمعاملے میں20گرفتار:پولیس

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//پولیس نے جمعرات کو کہا کہ سیاحتی مقام بادام واری میں گذشتہ ہفتے ہوئی توڑ پھوڑ معاملے میں 20افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق28مارچ کو بادام واری میں ایک موسیقی پروگرام کے دوران سٹیج کی توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔
اس ضمن میں پولیس سٹیشن رعناواری میںایف آئی آر نمبر11 درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ توڑ پھوڑ کرنے میں20”شرپسندوں“ کا ہاتھ تھا جن کی مختلف ویڈیو کلپس کے ذریعے شناخت کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *