سرینگر//صوبہ جموں کے اکھنور علاقے میں جمعرات کو ایک میٹا ڈار اُلٹنے سے اس میں سوار 30مسافر زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق میٹا ڈار میں جولوگ سوار تھے وہ کسی مذہبی مقام کی طرف محو سفر تھے جب مازامی نامی مقام پر یہ اُلٹ گیا۔
اس حادثے میں 30مسافروں کو چوٹیں آئیں جنہیں سب ضلع اسپتال اکھنور پہنچایا گیا اور وہاں سے کم و بیش دس کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔
ایس ڈی پی او اکھنور ورن جنڈیال نے نیوز ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماجامہ گاﺅں کے رہنے والے ہیں۔