نئی دہلی //پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس متاثرین میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور یومیہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 72 ہزار سے تجاوز کر گئے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72ہزار330 نئے معاملات سامنے آئے ۔ اس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 40ہزار382 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک 1کروڑ 14لاکھ74ہزار683 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔سرگرم معاملات 5لاکھ84ہزار055 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مزید 459 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1لاکھ62ہزار927 ہوگئی ۔ ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 93.89 فیصد اورسرگرم معاملات کی شرح بڑھ کر 4.78 فیصد ہوگئی جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.33 فیصد رہ گئی ہے ۔مہاراشٹر کورونا کے سرگرم معاملات کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملات 157ہزار17 بڑھ کر 3لاکھ57 ہزار604ہو گئے ہیں ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 23ہزار600 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔اس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 24لاکھ727 پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 227 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54ہزار649 ہوگئی ہے ۔کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملات کی تعداد 599 بڑھ کر 25559 ہو گئے اور 2039 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 404 ہوگئی ہے جبکہ مزید 15 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4621 ہو گئی ۔پنجاب میں سرگرم معاملات کی تعداد 23ہزار832 ہوگئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2لاکھ09ہزار034 ہوگئی ہے ۔ وہیں 6ہزار868 مریض فوت ہوچکے ہیں ۔