سرینگر//زکوٰۃ 2.0 اپنی نوعیت کی پہلی آن لائن بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا مقصد باشعور افراد، تنظیموں، کاروباری افراد اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو ایک ساتھ لانا ہے تاکہ لوگوں کو زکوٰۃ کی بہتر سمجھ فراہم کی جاسکے، اس کے نظام میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکے اور ساتھ ملکر اپنی معیشت کو مضبوط کیا جاسکے۔ یہ کانفرنس سنیچر 3 اور 4 اپریل 10 بجے صبح سے شام 6 بجے تک منعقد ہوگی۔ IndiaZakat.com بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم ہے جو قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے اشتراک سے اس کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے۔ فورم کا کہنا ہے کہ وہ زکوٰۃ کے تصور کو قرآن و احادیث کی روشنی میں ازسر نو پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسے دور جدید کی ضروریات کے لحاظ سے کس طرح جمع کیا جائے اور مناسب تقسیم ہوسکے۔ اس کا مقصد زکوٰۃ کے نظام میں انقلابی تبدیلی لانا ہے تاکہ کمیونٹی کا معاشی استحکام اور ملک کی ترقی میں اپنا رول ادا کیا جاسکے۔کانفرنس کیلئے پیشہ ور افراد، کاروباری افراد و تاجر اور یونیورسٹی کے طلبہ سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں بھارتی اور بین الاقوامی زکوٰۃ کے ماہرین، فکر و تدبر سے آراستہ افراد اور تنظیموں کو بحیثیت مقرر مدعو کئے گئے ہیں۔کانفرنس کی اہم باتوں میںقرآن و سنت کی روشنی میں زکوٰۃ کے تصور کو سمجھنا،زکوٰۃکو معاشی استحکام کیلئے استعمال کرنا،زکوٰۃکے ماہرین، اور تنظیموں سے وابستہ افراد کے کلیدی خطبات سے استفادہ، پینل ڈسکشن اور سوالات و جوابات، زکوٰۃکا جدید نقطہ نظر، مضمون، ویڈیو مقابلے وغیرہ، مخصوص زکوٰۃ لرننگ اور انتظامی ورکشاپ وغیرہ شامل ہیں۔ کانفرنس کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے ایک مضمون نویسی مقابلہ کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جو طلبہ، پروفیشنلز اور علماء کو زکوٰۃ کے موضوع پر اپنے خیالات اور نئے خیالات دوسروں سے شئیر کرنے میں مدد گار ہوگا کہ کس طرح کمیونٹی میں اس کی مدد سے تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔مزید معلومات اور رجسٹریشن کیلئےwww.indiazakat.com/conference// https: پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔