ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے 3 الگ الگ سڑک حادثات میں عمر رسیدہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق و 6 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی شب گیارہ بجے کے قریب پل ڈوڈہ سے ڈوڈہ سٹی جارہی ایک انڈیکا گاڑی زیر نمبریJK02-1600 پیٹرول پمپ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر تین سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں عارف حسین ولد بشیر احمد ساکنہ شورین کے طور پر ہوئی ہے۔اس حادثہ کے فوراً بعد پولیس و مقامی لوگ موقع پر پہنچے. بچاؤ کارروائی کے دوران کھائی سے ایک ہی شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا۔جہاں پر تمام طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کے لئے وارثین کے سپرد کیا گیا۔اس دوران جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب گندوہ کے ملکپورہ چلی سڑک پر ایک عمر رسیدہ خاتون چلتی گاڑی سے گر کر شدید زخمی ہوئی جس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔اطلاعات کے مطابق ایکو گاڑی زیر نمبری Jk06A-2073 میں سوار مان دیوی زوجہ ٹیک چند (65)ساکنہ گندوہ بگلی کے نزدیک کھڑی سے گر کر دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی خاتون کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ادھر گندوہ گواڑی سڑک پر بھنگرو کے نزدیک شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ایک ایکو گاڑی زیر نمبری Jk06A-8280 تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا۔ان کی شناخت محبوب احمد (22)،گلشن بیگم (40)،فاروق احمد (38)،افترا قیصر (18)،سراج الدین (36)و پروین بیگم (36)ساکنہ چنگا کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی علاج کے بعد محبوب احمد و گلشنہ بیگم کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ پولیس گندوہ میں ایف آئی آر زیر نمبری 23/2021,U/S 279,337IPC کے تحت معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے ایک ہفتہ میں ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے الگ الگ سڑک حادثات میں دو خاتون سمیت سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چناب سے سڑک حادثات میں لاپت ہوئے تین افراد کی نعشیں برآمد کیں تھیں۔