کشتواڑ//پاڈر یونین فرنٹ نے ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن پاڈر میں اپنے مطالبات کو لیکر زوردار احتجاج کیا۔ اس موقعہ پرپہاڑی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ انھوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ڈویشن کے ملازمین کو اگر تنخواہیں واگزار کی گئیں تو پاڈر کے ملازمین کو صرف دو ماہ کی تنخواہیں کیوں۔ سبھی ڈویژن کے ملازمین کے ساتھ یکسا ںسلوک کیاجانا چاہے اور انھیں برابر تنخواہ فراہم کی جانی چاہئے۔چیئرمین رام سنگھ نے اس موقعہ پر بولتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دیگر ڈویژن میں کام کررہے ملازمین کو چار ماہ کی تنخواہیں واگزار کی گئیں لیکن کشتواڑ ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ائی نے انھیں صرف دو ماہ کی تنخواہیں دی۔ پی ایچ کے عارضی ملازمین نے بات کرتے ہوے کہا کہ انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جہاں انھیں پہلے ہی کئی ماہ تک تنخواہوں سے محروم رکھا جاتا ہے وہی انھیں کچھ ماہ کی تنخواہیں دیکر انھیں مزید پریشان کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مانگ کی کہ انکی تنخواہوں کو جلد واگزار کیا جائے تاکہ انھیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔