سرینگر//آٹو ونگس فورڈ کی طرف سے کل یہاں ہوٹل گولڈن ٹیولپ حیدر پورہ میں گاڑیوں کی ڈیلوری کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر آٹوونگ فورڈ عاشق حسین اور ڈائریکٹر اظہر ماجد کے ہمراہ فورڈ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈویژنل آپریشنل منیجر نونیت سنگھ اورریجنل سروس منیجر فورڈ انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈمسٹروکرانت نے آن لائین خطاب کیا ۔اس موقعہ پر یونس بشر (جنرل منیجر) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 ایکوسپورٹس گاڑیاں صارفین کے حوالے کی گئیں۔ اس کے علاوہ انعاموں کو بھی تقسیم کیا گیا۔گاڑی کی کارکردگی اور دیکھ بھال سے متعلق (چھوٹے پی پی ٹی) کا سیشن بھی پیش کیا گیا ۔ تقریب شاندار رہی اور صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے۔