سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں جمعہ کو ایک24سالہ نوجوان سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق بلال احمدساکن کٹہ بل سمیت تین افراد اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ گاڑی جس میں وہ سوار تھے، ٹایئر پھٹنے کے بعد اُلٹ گئی۔
بلال کو زخمی حالت میں ایس ڈی ایچ چاڈورہ لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
گاڑی کے ڈرائیور کو اس حادثے میں معمولی چاٹیں آئیں۔