سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کو سنیچر کے روز ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ چار روز قبل مثبت آیا تھا۔
یہ اطلاع فاروق کے بیٹے اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے ٹویٹ کے ذریعے دی۔ انہوں نے لکھا” ڈاکٹروں کے مشورے پر بہتر نگرانی کیلئے میرے والد کو سرینگر کے اسپتال میں داخل کیا گیا“۔
انہوں نے مزید لکھا” ہمارا گھرانہ ان سب کا شکر گذار ہے جو دعائیں مانگتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں“۔
فاروق کا کورونا ٹیسٹ 30مارچ کو مثبت آیا تھا۔ اس سے قبل 28دن انہوں نے کورونا مخالف ویکسین بھی لیا تھا۔