سرینگر//نامعلوم افراد نے سنیچر کے روز جنوبی ضلع شوپیان میں جموں کشمیر بینک کی ایک شاخ کے محافظ سے بارہ بور بندوق چھیننے کی کوشش کی جوناکام بنائی گئی۔یہ واقعہ ضلع کے امام صاحب میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بینک محافظ سے بندوق چھیننے کی یہ کوشش پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکن ہوئی۔
اس سلسلے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر کیس درج کرلیا گیا ہے۔