پونچھ// ضلع پونچھ میں سنیچر کو ایک ٹاٹا سوموگاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
یہ گاڑی چھنگاں سے پونچھ کی طرف محو سفر تھی جب اس کو یہ حادثہ بریلہ اپر میں پیش آیا۔
زخمیوں کی شناخت محمد یونس،خوشحال بیگم اور لیاقت حسین ساکنان چھنگاں کے طور پر ہوئی ہے جنہیں ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔