سرینگر // جموں وکشمیر سپورٹس کونسل نے گِن دُن سپورٹس کمپلیکس میں تائیکانڈو کی تربیت کا آغاز کیا ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ کوچ اتول پنگوترا ،جو دو بار کامن ویلتھ میڈلسٹ اور پانچ بار عالمی چیمپئن شپ میں شریک ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے سیشنوں کی منصوبہ بندی اور نصاب کا مسودہ تیار کرنے میں کلیدی شخصیت بننے جا رہے ہیں۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے اتول نے کہا کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصدکھلاڑیوں میں ہنرکونکھارنا ہے تاکہ وہ قومی سسطح پر جموں وکشمیر کی نمائندگی کرسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں میں انسٹرکٹر جو دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کر سکتے ہیں، انہیں تربیت فراہم کی جائے گی۔اتول نے گن دُن اسپورٹس کمپلیکس میں نئی سہولیات کی فراہمی پر سراہنا کی۔ ڈویژنل اسپورٹس آفیسر نزہت فاروق ،جو کھیل سرگرمیوں کی انچارج ہیں ، نے کہا کہ دوسرے کھیلوں کے لئے بھی اسی طرح کے کیمپ لگائے جائیں گے ۔تقریب میں سابق انٹرنیشنل فٹ بالر مجید ککرو ، پروفیسر بشیر احمد شاہ سابق ممبر اسپورٹس کونسل ، ایگزیکٹیو انجینئر اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے دیگر افسران اور عہدیداران نے شرکت کی۔