شوپیان //شوپیان اور پلوامہ میں 3دیہات کا محاصرہ کر کے بڑے پیمانے پر تلاشیاں لی گئیں۔پہلے کنی گام شوپیان کا 44آر آر ،178 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا اور گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کے بعد ناکہ بندی کی گئی اور سبھی داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے۔تلاشی کارروائی کافی دیر تک جاری رہی لیکن کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ادھر شوپیان ٹائون کیساتھ ہی کچھ ڈورو نامی گائوں کو بھی محاصرے میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہاں بھی جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ طور پر اطلاع ملی تھی۔34آر آر، 178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے گائوں کی ناکہ بندی کی اور تلاشی کارروائی انجام دی۔لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔اس دوران لتر پلوامہ کے بالائی علاقے کو 55آر آر نے کریک ڈائون کیا اور سی آر پی ایف و پولیس کی بھی خدمات حاصل کی گئی۔لیکن کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔