سرنکوٹ//کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ پھر سے بند کردیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں طلباء کیساتھ ساتھ والدین بھی پریشان ہیں ۔مقامی لوگوں نے اس عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جہاں نتظامیہ کا فیصلہ وقت کو دیکھتے ہوئے ضروری بھی تھا وہائیں اس عمل سے بچوں کی پڑھائی بُری طرح سے متاثر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی طلباء کا کافی وقت کووڈ کی وجہ سے ضائع ہو چکا ہے ۔مکینوں نے کہاکہ انتظامیہ کے حکم نامے کے بعد بچوں کی ایک بڑی تعداد ذہنی تنائو کا بھی شکا ر ہو گئی ہے ۔والدین نے کہاکہ سکولوں میں اگر بہتر انتظامات ہوتے تو ہو سکتا تھا کہ بچوں کی پڑھائی کا عمل جاری رہتا ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کو دیکھتے ہوئے لئے گے فیصلے کے بعد بچوں کی آن لائن پڑھائی کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان کی پریشانیاں کم ہونے کیساتھ نصاب بھی وقت پر مکمل ہو سکیں ۔