گاندربل //گاندربل کے مضافاتی گائوں میں فورسز کا ایک اہلکار پر اسرار طور پر لقمہ اجل بن گیا۔پولیس ذرائع کہنا ہے کہ پھاک سے ملحقہ دگنی بل میں قائم سشترا سیما بل((SSB کی 13 ویں بٹالین سے منسلک ہیڈ کانسٹیبل نے کیمپ میں موجود عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ گرکر لقمہ اجل بن گیا۔تاہم چوکی انچارج ناگہ بل محمد اکبر کے مطابق جتیندر کمار عمارت کی پانچویں منزل پر دھوپ کا لطف اٹھا رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور عمارت سے گرکر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔تاہم مذکورہ اہلکار نے سہ پہر ساڑھے 4بجے عمارت کی پانچویں منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی اور خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کردیا۔