پلوامہ//حال ہی میں بارہویں جماعت امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلاب کو گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میں داخلہ نہ دینے پر احتجاج کیا۔ طلاب نے کالج گیٹ کے باہر پر امن احتجاج کیا اور ہاتھوں میں پلے کاڑ بھی اٹھارکھے تھے ۔ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے طلاب سوموار کو گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے باہر جمع ہوئے اور پر امن احتجا کیا۔احتجاج میں شامل طلاب ڈگری کالج پلوامہ میں داخلے کی مانگ کر رہے تھے۔انہوںنے الزام لگایا کہ انہیں ’’نا معلوم وجوہات کی بنا پر کالج میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے‘۔طالب علموں نے بتایا کہ ’ہم یہ جانے سے قاصر ہیں کہ ہم کوئی جرم نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم اسی کالج میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘اس ضمن میں ڈگری کالج پلوامہ کے پرنسپل فاروق احمد نے کہا کہ ضلع کے دیگر علاقوں میں قائم کالجوں میں ہی مقامی طلاب کو داخلہ دیا جائے گاجہاں کثیر تعداد میں نشستیں خالی ہیں اور ان کالجوں کو اس لئے قائم کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میںآسانی ہو۔ انہوں نے کہا اگر کوئی ایسی سٹریم ہے جو ضلع میں صرف اسی کالج میں ہے، ہم اس امیدوار کو داخلہ دیں گے تاہم احتجاجی طلاب ڈگری کالج پلوامہ میں داخلے کی ضد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اونتی پورہ، راجپورہ اور پانپور میں بھی کالج موجود ہیں، ان کالجوں کے نزدیک رہائش پذیر طلاب کو ڈگری کالج پلوامہ میں داخلہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔