سرینگر//نیشنل کانفرنس نے عرس مبارک حضرت شیخ دائودؒ (بتہ مالو صاحب) پر نے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات پوری قوم کے لئے مشعل رہ ہے جنہوںنے لوگوں کو قرآن پاک ،نماز اور دیگر دینی احکامات سکھانے میں اپنی عمر صرف کی ہے۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات اور سیرت تمام لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ بزرگا نِ دین کی درگاہیں ہمارے دلوں کو سکون بخشتے ہیںجو اسلامی تہذیب اور تمدن کا گہوارہ رہ چکے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور انچارج کانسچونسی بٹہ مالو عرفان احمد شاہ نے عرس مبارک کے پیش نظر حکومت اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے علاقے کے لوگوں کو حسب قدیم تمام سہولیات میسر رکھی جائیں۔ انہوں عرس کے ایام متبرکہ کے دوران زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات، خصوصاً بجلی، پینے کا پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ ز میسر رکھنے کی اپیل کی تاکہ عقیدت مندوں کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ اہل وادی کو اس درگاہ کے ساتھ صدیوں سے وایلانہ عقیدت رہی ہے اور ہمیشہ یہاں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو تاکید کہ وہ ماضی کی طرح اس درگاہِ عالیہ پر وہ تمام انتظامات رکھیں جو حسب قدیم اور حسب عادت رکھے جاتے ہیں۔