سرینگر//بلاک ڈیولپمنٹ چیئرپرسن کلاروس کپوارہ متعددپنچایتی ممبران سمیت بدھوار کو اپنی پارٹی میں شامل ہوئی۔ایک بیان کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ چیئرپرسن کلرسوکپوارہ عتیقہ بیگم نے ایک تقریب کے دوران متعددپنچایتی ممبران سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیارکی۔اس موقعہ پراپنی پارٹی کے سینئرنائب صدرغلام حسن میر نے ان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی ہمیشہ جموں کشمیرکی یکسان ترقی کی خواہاں رہی ہے جہاں سبھی طبقوں کے لوگ بلا کسی امتیازامن ،خوشحالی اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے کبھی فرقہ پرست سیاست نہیں کی،بلکہ جموں کشمیرکے لوگوں کو ایک لڑی میں پِرویا۔انہوں نے کہا کہ تنوع میں اتحاد ہی ہماری طاقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اہم وقت ہے کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے تاکہ انتخابات کا جمہوری عمل جلد سے جلد یہاں شروع ہوسکے۔ انہوں نے نئے ساتھیوں سے عوامی بہبود کے لئے محنت ولگن سے کام کرنے کی تلقین کی اور ساتھ ہی متعلقہ علاقوں کے اندر پارٹی کیڈر کو مضبوط بنانے کو کہا۔قابل ذکر ہے کہ اس تقریب پرپارٹی سنیئر نائب صدر کپوارہ عبدالرحیم راتھر کی قیادت میں بی ڈی سی چیئرپرسن، سرپنچ کھمریال عارفہ بیگم، سرپنچ کلرسو ڈوگرپورہ عبدالرشید بھٹ، سرپنچ ناگ سیری صدر الدین، پنچ کلرسو ناگ سیری عبدالرشید خان، نمبردار کلرسو ناگ سیری محمد اقبال نے سرکردہ سیاسی کارکنان کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔