Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

رمضان اور ہماری ذمہ داریاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 14, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
  رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہم پر ایسے حالات میں سایہ فگن ہورہا ہے جب پوری دنیا کورونا وائرس کی وبائی بیماری سے جوجھ رہی ہے اور عملی طور تقریباً ساری دنیا لاک ڈائون میں ہے ۔دنیا بھر میں یہ مہینہ اپنے ساتھ برکتیں لاتاتھا اور بازاروں میں خاصی چہل پہل ہوا کرتی تھی لیکن اب کی بار بازاروں میں وہ رونق نہیں ہے۔مساجد،خانقاہوں اور زیارت گا ہوں میں کووڈ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے ۔یہ لمحات یقینی طور پر آزمائش کے ہیں اور ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے ۔ماہ مبارک کی سب سے بڑی خوبی یہ رہتی ہے کہ اس مہینہ میں دنیا بھر کے مسلمان اپنے صدقات ،عطیات اور زکواۃ ضرورتمندوں میں تقسیم کرتے آئے ہیں تاہم اس بار اس طرح کے حالات رمضان کے پہلے ہی پیدا ہوئے اور ہمیں اپنے ضرورتمند بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آنا پڑا تاہم ابھی یہ کام ختم نہیں ہوا ہے اور اس وقت بھی ہمارے گرد و پیش میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو ہماری مدد کے مستحق ہیں۔اس بات سے انکار نہیں کیاجاسکتا ہے کہ پیش آمدہ واقعا ت کی وجہ سے معیشت نڈھال ہوچکی ہے اور بڑی تعداد میں دینے والے ہاتھ خود لینے کے مستحق بن چکے ہیں کیونکہ جہاں گزشتہ برس کے6ماہ کے لاک ڈائون نے آسودہ حال لوگوں کوشدید مالی خسارے سے دوچار کیاتھا وہیں اس سال بھی جہاں انہیں کچھ کمائی کی امید تھی تاہم وہ امید بھر نہ آئی اور آغاز میں ہی کورونا کی وباء نے سب کچھ تہہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے۔اب حالت یہ ہے کہ کاروبار ٹھپ ہے اور کم وبیش ساری معاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں۔جب معیشت کا پہیہ جام ہوجائے تو آمدن کے ذرائع محدود ہوجاتے ہیں اور ایسے لوگوںکی ایک فوج تیار ہوجاتی ہے جو وقتی امداد کے مستحق بن جاتے ہیں۔بے شک ہمارے سماج کے صاحب ثروت لوگ اس وقت خود پریشانیوںسے دوچار ہیں تاہم یہ وقت ہمت ہارنے کا نہیں بلکہ اللہ کی ذات کاملہ پر توکل کرنے کا ہے ۔جس خدا نے اس مشکل میں ڈال دیا ہے ،وہی اسے نکالے گا بھی تاہم ہمارے لئے لازم ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنے نقصانات پرماتم کرنے کی بجائے اپنے ضرورتمند بھائیوں کا خیال رکھیں۔نفع و نقصان کافیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔آج اس مشکل ترین صورتحال میں ہمیں اپنے ان لوگوںکو نہیں بھولنا چاہئے جو حالات کی وجہ سے ہماری امداد اور دلجوئی کے مستحق بن چکے ہیں۔زندہ قوموںکی علامت یہی ہے کہ وہ ایک دوسرے کا خیال رکھتی ہیں۔کشمیری قوم نے ماشاء اللہ ہر مشکل دور میں اپنی زندہ دلی کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور اس وقت بھی اس کربناک دور میں کررہی ہے ۔اس وقت بھی یہاں انفرادی اور اجتماعی سطح پر بڑے پیمانے پر فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم اس سلسلہ کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ منظم بنانے کی ضرورت ہے ۔یہ کٹھن سفر ابھی ختم نہیںہو اہے بلکہ اگر یوںکہیںکہ ہم ابھی بیچ سفر میں ہی ہیں تو بیجا نہ ہوگا۔اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ ہمت کا کمر باندھے رکھیں اور کسی بھی لمحہ اپنے اوپر مایوسی اور ناامیدی کو حائل نہ ہونے دیں۔موجودہ حالات میں زکواۃ و صدقات کا اس سے بہترین مصارف کچھ نہیں ہے کہ ہم اپنے آس پاس ضرورتمندوں اور محتاجوں کی مدد کریں اور ا سبات کو یقینی بنائیں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ سحری و افطاری میں شامل ہوجائیں۔کورونا وباء کو دیکھتے ہوئے حکومت اور علماء کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں،اُن پر سختی سے عمل پیرا رہنا ہے او ر جتنا ہوسکے ،بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنا ہے تاہم سماجی دوری بنانے کے اس عمل میں ہم ایک دوسرے سے اتنے دور بھی نہ ہوجائیں کہ ہمیں ایک دوسرے کی خبر تک نہ رہے ۔بے شک اجتماعی عبادات کے حوالے سے ہمیں عالمانہ مشوروں پر عمل پیرا ہونا چاہئے تاہم یہ بھی لازم ہے کہ جہاں ہم جسمانی دوریاں بنائے رکھیں وہیں ہمارے قلب و دماغ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوں اور ہم یک جان دو قالب بن کررہیں کیونکہ جب ہمارے دلوں کے درمیان فاصلے نہیں ہونگے تو ہم ایک دوسرے کی دھڑکنوںکو آرام سے محسوس کرسکتے ہیں اور یہ بھی جان سکتے ہیں کہ ان مشکل ترین حالات میں ہمارا کون سا بھائی کس حال میں ہے اور کس کو ہمارے امداد کی ضرورت ہے ۔لہٰذا دلوں کو جوڑے رکھیں بے شک جسمانی دوریاں برقرار رہیں اور دل کھول کر زکواۃ ،صدقات و خیرات کریں لیکن اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کے صدقات صحیح اور مستحق لوگوں تک پہنچ جائیں کیونکہ یہاں خیراتی اداروںکے نام پر منافع بخش دکانوںکی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

اداریہ

! ہمارا مستقبل اور ہمارا تغافل

July 21, 2025
اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?