سرینگر // جموں و کشمیر میںکورونا متاثرین کی تعداد میں منگل کو سب سے بڑا اچھال دیکھنے کو ملا ۔ 6ماہ بعد روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی ریکارڈ درج کی گئی جو 1269 تھی۔ لیکن ان میں30فیصد سے زیادہ سفر کر کے لوٹے ہیں۔یہ امسال ابتک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔اس سے قبل پچھلے سال جب کورونا کی لہر میںاگست میں 2349مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد ٹھہرائو آنے لگا تھا تو متواتر کمی کے دوران نومبر میں 1200سے زاید کیس درج ہوئے تھے۔ جموںو کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ40ہزار کا ہندسہ پار کرکے 140,650ہوگئی ہے۔ اس دوران 3متاثرین وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 37ہزار 16افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1269افراد کی رپورٹیں مثبت آئی جن میں 447 سفر کرکے آئے ہیں۔ 1269افراد میں 582جموں جبکہ 687کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ کشمیر کے 687متاثرین میں 570مقامی سطح پر جبکہ 117سفر کرکے کشمیر آئے ہیں۔کشمیر کے 687متاثرین میں سرینگر میں 423، بارہمولہ میں 98، بڈگام میں 42، پلوامہ میں28، کپوارہ میں 24، اننت ناگ میں 29، بانڈی پورہ میں 12، گاندربل میں 15، کولگام میں 9 اور شوپیان سے 7تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 84ہزار366ہوگئی ہے۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے کماد اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا 100سالہ شخص فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1283ہوگئی ہے۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 582افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 330افرادسفر کرکے جموں پہنچے ہیں۔ جموں صوبے کے 582متاثرین میں ضلع جموں میں 191، ادھمپور میں 265، 17راجوری، ڈوڈہ میں 2، کٹھوعہ میں 26،سانبہ میں 11، کشتواڑ میں 0، پونچھ میں 6، رام بن میں 2اور62ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 56ہزار684تک پہنچ گئی۔ ضلع جموں میں وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے ۔ متوفین کی تعداد 754تک پہنچ گئی۔جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2037ہوگئی ہے۔
بھارت میں 1لاکھ 62ہزار کا اضافہ | 24گھنٹوں میں 879اموات
یو این آئی
نئی دہلی //بھارت میں مزید 1 لاکھ 61ہزار 736افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اسطرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران مزید 879افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 1لاکھ 61 ہزار736 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 97ہزار168 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،22،53،697 ہوچکی ہے ۔ سرگرم معاملات کی تعداد 12لاکھ64ہزار698 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں مزید 879 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1لاکھ71ہزار058 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 89.51 فیصد ، سرگرم معاملات کی شرح 9.24 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح 1.25 فیصد ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس کے سرگرم معاملات میں ملک میں ریاست مہاراشٹرمیں کیسز گھٹنے کے باوجود اب بھی سرفہرست ہے ۔ اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملات کی تعداد 819 سے کم کر مجموعی تعداد 5لاکھ66ہزار278 رہ گئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں52ہزار 312 مزید مریض صحت مند ہوئے جس سے ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد28لاکھ34ہزار 473 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 258 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر58ہزار 245 ہوچکی ہے ۔
جموں و کشمیر میں 14لاکھ | لوگوں نے کورونا مخالف ویکسین لگوائے
سید امجد شاہ
جموں// محکمہ صحت و سماجی بہبود نے جموں و کشمیر میں ابتک 45سال سے زیادہ کی عمر کے 14لاکھ 39ہزار 589افراد کو 88دنوں کے دوران کورونا مخالف ٹیکہ لگوائے ہیں۔ کشمیر میں 6لاکھ 93ہزار 364افراد کو ویکسین دی گئی ہے جبکہ جموں میں 7لاکھ 46ہزار225افراد کو کورونا مخالف ویکسین دی گئی۔ کشمیر صوبے میں دئے گئے 6لاکھ 93ہزار 364ویکسینوں میں بڈگام میں 66ہزار 12، اننت ناگ میں 57ہزار 33، پلوامہ میں 35ہزار 282، گاندربل میں 33ہزار 117، کولگام میں 27ہزار 829، شوپیان میں 24ہزار 760، سرینگر میں 23ہزار 692اور بانڈی پورہ میں 19ہزار721شامل ہے۔ جموں صوبے کے 7لاکھ46ہزار225میں ضلع جموں میں 1لاکھ، 96ہزار117، ادھمپور میں 49ہزار713، راجوری میں36ہزار495،کٹھوعہ میں 58ہزار928،پونچھ میں 31ہزار612، رام بن میں 24ہزار79، ڈوڈہ میں 29ہزار 939، کشتواڑ میں 12ہزار806، ریاسی میں 22ہزار53اور سانبہ سے تعلق رکھنے والوں میں 36ہزار 252افراد شامل ہے۔