سرینگر // وادی میں کورونا کی لہر کے باوجود منگل کی رات نماز تراویح پڑھائی گئی۔ آج سے ماہ مباک کا مہینہ شروع ہوگیا ہے اور بر صغیر ہندو پاک میں منگل کی شام چاند آنے کے بعد آج سے روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا۔مفتی اعظم ناصرلا اسلام نے سوشل میڈیا پر کل شام اطلاع دی کی چاند نظر آگیا ہے اور بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان کے آغاز کیساتھ ہی بازاروں میں کجھوروں کی خرید و فروخت کا رش بڑھ گیا ہے۔چند روز قبل جموں کشمیر انتظامیہ نے رات کے 9بجے سے صبح 6بجے ک کرفیوں نافذ کرنیکا اعلان کیا تھا لیکن رمضان کے آغاز سے دو روز قبل پیر کی شام لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات کی اطلاع دی کہ نماز تراویح کے سبب کرفیو کی پابندی نہیں رہے گی۔