سرینگر // جموں کشمیر ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر آج یعنی بدھ 14اپریل کو ٹریفک کی آمد و رفت بند رہے گی۔اس سے قبل ہر جمعہ کو ٹریفک کی آمد و رفت بند رہا کرتا تھا اور یہ سلسلہ قریب 3مہینے تک جاری رہا۔لیکن شاہراہ کی مرمت کیلئے اب اپیل اور مئی کے دو مہینوں کیلئے جو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کے مطابق اب جمعہ کے بجائے بدھ کو شاہراہ بند رہا کرے گی۔ اس دوران دونوں طرف سے کوئی ٹریفک نہیں چلے گا۔