رام بن// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رام بن کا دورہ کیا اور ایک طویل میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے کام، مختلف محکموںکی ترقیاتی سرگرمیوں اور فلیگ شپ سکیموں کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ایک حکمت عملی اپنائیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل سیکورٹی کی صد فیصد اور مستفید اَفراد پر مبنی سکیمیں اور زیر بحث منصوبوں کی سرعت سے تکمیل وغیرہ اہم عوامی امور پر خصوصی زور دیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے صحت شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہ کہ آیوشمان بھارت ایس ای ایچ اے ٹی کو جموں و کشمیر میں عالمی سطح پر صحت کی فراہم کو ایک عمدہ مقصد کے ساتھ شروع کیا گیا ہے اوراُنہوں نے سی ایم او کو سکیم کے تحت صدفیصد اہداف حاصل کرنے کے لئے ہدایت دی۔ اُنہوں نے گولڈن کارڈوںکی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کے علاوہ عوام کو سکیموں کے فوائد کے بارے میں بیداری کرنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ کی کووِڈ۔19 کی روکتھام کی کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں بالخصوص شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر کووِڈ ۔19 رہنما اصولوں پر عمل پیرا رہنے کو لوگوں کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ضلع میں ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن کو تیز کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنے پر بھی خصوصی زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حادثات کی صورت میں لوگوں کو طبی امداد کی ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹراما سینٹرکے قیام کی ہدایات پہلے ہی منظور کرلی گئی ہیں۔کسی بھی خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بہتر روڈ رابطہ کو ایک اہم خصوصیت قرار دیتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے رامبن اور بنیہال ڈویڑنوں میں عملدرآمد کے تحت پی ایم جی ایس وائی روڈ منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے این ایچ اے آئی سے کہا کہ وہ جاری قومی منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کریںاور انہیں مطلوبہ تجارت میں ہنرمندی سے متعلق تربیت فراہم کریں۔این ایچ اے آئی کے حکام کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موجودہ قومی شاہراہوں کی مناسب دیکھ ریکھ کو یقینی بنائیں ۔ محکمہ جل شکتی کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کو ہدایت دی کہ سکیموں کے تحت اٹھائے گئے تمام منصوبوں کو مقررہ کے اندر اندر مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت حکومت ہر گھر نل سی جل مہیا کرنے کا ہدف بنارہی ہے اور تمام شراکت داروں سے کہا ہے کہ وہ اس کے مؤثر طریقے سے نفاذ کے لئے حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرے۔میٹنگ کے دوران ضلع میں صنعتی شعبے کی ترقی اور نمو پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ رام بن میں صنعتی اسٹیٹ کے قیام کے لئے ایک جامع منصوبہ پیش کریں۔انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹوں کے قیام کے لئے موزوں اراضی کی نشاندہی کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو مخصوص ہدایات بھی دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ دیہی ترقی کے ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ وہ پی آر آئی نمائندوں کی سہولیت کے لئے نئے منظور شدہ بنیادی ڈھانچے پر کام شروع کرنے کے علاوہ پنچایت گھروں کی بروقت تکمیل کے لئے بھی جامع اقدامات کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوان تاجر اپنے کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی مدد کرنے کے لئے لیڈ بینک منیجر کو ہدایت دی کہ وہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران شناخت شدہ نوجوانوں کے لئے قرض کی سہولیت مہیا کی جائے۔ای۔ گورننس ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے تازہ ترین معلومات کے ساتھ تمام سرکاری محکموں کی ویب سائٹوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے افسران سے مزید کہا کہ وہ لوگوں کی آسانی کے لئے تمام آن لائن خدمات دستیاب رکھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور آنے والے یاتریوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو قومی شاہراہ کے ساتھ کمیونٹی سینٹری کمپلیکس تعمیر کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس کے لئے بحالی اور صفائی کا ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔ ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی بہبود ، آئی سی ڈی ایس ، این آر ایل ایم ، فشریز ، بھیڑ و پشو پالن ، زراعت ، باغبانی اور اس سے وابستہ شعبوں ، عوامی خدمات ، راشن کارڈوں کے ساتھ آدھار کی بوڑ کے تحت ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کے علاوہ بیک ٹو ولیج پروگراموں کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر سے متعدد وفود سے ملے جن میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسنز ، میونسپل کونسل ، پی آرآئز ، بار ایسوسی ایشن رام بن اور سیاسی جماعتیں شامل ہیں اور ان سے متعلق امور اور مطالبات کا جائزہ لیا۔کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق مسئلے کے جواب میںلیفٹیننٹ گورنر نے ڈی سی رام بن کو ہدایت دی کہ وہ سپورٹس سٹیڈیم کے لئے ایک مناسب اراضی کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے ڈی سی سے کہا کہ وہ مختلف وفود اور عوامی نمائندوںکی جانب سے اُٹھائے گئے جائز امور پر بھی توجہ دیں۔ڈی ڈی سی چیئر پرسن رام بن شمشاد شان اور وائس چیئرپرسن رابعہ بیگ کی سربراہی میں ایک وفد نے رام بن ، وومن ڈگری کالج بانہال میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام ، ساولکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام شروع کرنے ، تمام بلاکوں کے لئے فائر ٹینڈر، سکولوں کی اَپ گریڈیشن ، بانہال ہسپتال کے لئے بلڈ بینک اور رامسو میں ایکسیڈینٹل ہسپتال کی تعمیر سے متعلق امور سے روشنا س کیا۔اسی طرح بی ڈی سی چیئرپرسن کے وفد نے بی ڈی سی ڈیولپمنٹ پلان میں فنڈس میں اضافہ اور قبائلی منصوبے سے زمین اور نقصان سے متعلق معاوضے ، امور سے متعلق امور پر روشنی ڈالی۔سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی اور بار ایسوسی ایشن کے وفود نے بھی عوامی اہمیت کے امور پراُجاگر کئے اور فوری ازالے کی مانگ کی ۔