مشیر فاروق خان کی نوراترا اور بیساکھی تقریبات میں شرکت
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل یہاں سری نگر میں ہندو اور سکھ بھائیوں کے ساتھ نوراترا اور بیساکھی کا تہوار منایا۔ مشیر کے ہمراہ میئر سری نگر جنید عظیم متو ڈی ڈی سی چیئرمین ملک آفتاب ، راجیش گپتا اور ڈاکٹر کمال سوری بھی تھے۔اِس موقعہ پر مشیر خان نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے پوری دنیا کے کشمیری پنڈتوں کو ’’ نوراہ ‘‘ پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے امن ، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔نئے سال کے سیپتی ریشی کیلنڈرکا اجرا کرتے ہوئے انہوں نے قوم کے مذہبی اخلاق میں کشمیری پنڈتوں کے کردار کو اُجاگر کیا۔میئر سری نگر نے کشمیری پنڈتوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ یہاں کی سرگرمیوں کے لئے سماج کو تمام لاجسٹک مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ورثہ کی بنیاد پر شیتل ناتھ مندر کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے گا۔ تقریب میں مشہور گلوکارہ سونالی دڈگرہ نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیاجس سے سامعین محظوظ ہوئے۔ بعد میں مشیرموصوف نے گوردوارہ چھٹی پادشاہی رعناواری کا دورہ کیا اور وہاں بیساکھی تہوار تقریبا ت میں حصہ لیا۔
انجمن نصرۃ الاسلام کا ظریف احمد ظریف کے ساتھ اظہار تعزیت
انجمن نصرۃ الاسلام کا ظریف احمد ظریف کے ساتھ اظہار تعزیت
سرینگر//تعلیمی انجمن نصرۃ الاسلام نے معروف سماجی رہنما، کشمیری زبان و ادب کے شاعر ، ادیب اور دانشور ظریف احمد ظریف کی شریک حیات کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے بزرگی اور پیرانہ سالی کے ایام میں ظریف احمد ظریف کی اہلیہ کے بچھڑ جانے پر موصوف کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔بیان کے مطابق ظریف احمد ظریف نہ صرف انجمن نصرۃ الاسلام اور اسلامیہ اسکول کے فیض یافتہ رہے ہیں بلکہ انجمن اور میرواعظ خاندان کے ساتھ انکا انتہائی عقید ت و محبت کا ایک اٹوٹ رشتہ رہا ہے اور ظریف صاحب ،شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کے قریبی دوستوں اور رفیقوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔انجمن نے اپنے جملہ اراکین اور خاص طور پر انجمن کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے ظریف احمد ظریف دیگر پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے د عا کی ہے۔ انجمن نے وادی کے سینئر صحافی شجاع کشمیری کی اہلیہ کی وفات پر بھی دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
فتح کدل میں حقانی میموریل ٹرسٹ کا سمینار منعقد
سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر کے اہتمام سے کل ’’کائنات تصوف‘‘ موضوع پر ایک سمینار آستان عالیہ حضرت میرسید شاہ قاسم حقانیؒ نرپرستان فتح کدل میں منعقد ہوا ۔اس کی صدارت نامور دانشور ، ماہر تعلیم اور مصنف شہباز ہاکباری نے کی جب کہ جید عالم ڈاکٹر تنویر حیات نے اس موضوع پر تفصیلاً بیان کیا ۔ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی نے مہمانان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے سمیناروں سے نئی نسل کو خصوصاً استفادہ ہوگا۔ڈاکٹر تنویر حیات نے تصوف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں روحانیت کا صحیح مفہوم ’’قرب الٰہی ‘‘ہے ، جو شخص اللہ تعالیٰ کے جتنا قریب ہوتا ہے وہ اتنی ہی بڑی روحانی شخصیت ہوتا ہے۔اسلام میں قرب الٰہی کے حصول کا دار و مدار قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہے۔انسانیت کے پاس دینی و سماوی علم کا سرچشمہ اب صرف قرآن کریم ہے اور سنت رسول اس علم کی تشریح و تجسیم ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری پروفیسر بشیر احمد ڈار نے تمام ذی وقار مہمانوں اور شرکا کا صمیم قلب سے تشکر کا اظہار کیا۔
نورباغ میں45 سالہ سخص کی دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خود کشی
سرینگر//ارشاد احمد// سرینگر کے نورباغ علاقے میں 45 سالہ شخص نے سیمنٹ پل سے دریاے جہلم میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس کے مطابق نورباغ میں 45 سالہ شہری نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر سیمنٹ پل سے دریاے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی۔ اگرچہ اس موقع پر موجود مقامی لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم اچانک چھلانگ لگانے سے وہ اسے بچانے میں ناکام رہے۔اس موقع پر پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے مذکورہ شہری کو جہلم کے پانیوں سے نکال کر صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ہلال احمد وانی ولد عبد الرحمن ساکنہ ہمدانیہ کالونی بمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش پسماندگان کے سپرد کردی اور اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
انجمن نصرۃ الاسلام کا ظریف احمد ظریف کے ساتھ اظہار تعزیت
انجمن نصرۃ الاسلام کا ظریف احمد ظریف کے ساتھ اظہار تعزیت
سرینگر//تعلیمی انجمن نصرۃ الاسلام نے معروف سماجی رہنما، کشمیری زبان و ادب کے شاعر ، ادیب اور دانشور ظریف احمد ظریف کی شریک حیات کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے بزرگی اور پیرانہ سالی کے ایام میں ظریف احمد ظریف کی اہلیہ کے بچھڑ جانے پر موصوف کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔بیان کے مطابق ظریف احمد ظریف نہ صرف انجمن نصرۃ الاسلام اور اسلامیہ اسکول کے فیض یافتہ رہے ہیں بلکہ انجمن اور میرواعظ خاندان کے ساتھ انکا انتہائی عقید ت و محبت کا ایک اٹوٹ رشتہ رہا ہے اور ظریف صاحب ،شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کے قریبی دوستوں اور رفیقوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔انجمن نے اپنے جملہ اراکین اور خاص طور پر انجمن کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے ظریف احمد ظریف دیگر پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے د عا کی ہے۔ انجمن نے وادی کے سینئر صحافی شجاع کشمیری کی اہلیہ کی وفات پر بھی دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
سماجی کارکن میاں محمد اسلم کا انتقال | نیشنل کانفرنس کا اظہارِ رنج و غم
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے سماجی شخصیت میاں محمد اسلم مدینہ باغ چھانہ پورہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً مرحوم کے فرزند میاں عادل کے علاوہ پارٹی لیڈر مشتاق گورو کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادکئے۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر نے مرحوم کے گھر جاکر پسماندگان کی ڈھارس بندھائی اور تعزیت پرسی کی۔