سرینگر//مرکزی وزیرخزانہ نرملاسیتارمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں حالیہ اُچھال کے باوجود حکومت کا ملک بھر میں لاک دائون نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادیات کو مکمل طورمفلوج کرنانہیں چاہتی اور کورونا کی دوسری لہر کو مقامی سطح پرقرنطین اور الگ تھلگ رکھے جانے سے قابو کیا جائے گا۔ وزیرنے ان باتوں کااظہار صدرورلڈبینک گروپ ڈیوڈمیلپاس کے ساتھ ویڈیوں گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے انہیں ملک بھر میں کورونا کی وباء کو قابو کرنے کیلئے کئے جارہے اقدامات سے آگاہ کیاجن میں پانچ جہتی حکمت عملی ٹیسٹ،ٹریک،ٹریٹ،ویکسینیشن اور مناسب رویہ شامل ہیں ۔سیتارمن اورملپاس نے کورونا ٹیکہ کاری ،اقتصادی بحالی ،عالمی بینک کے بھارت کوقرضے اور بھارت کی شراکت داری کی ترقی جیسے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔وزیرنے حکومت کی طرف سے ماحول کوصاف ستھرا رکھنے کیلئے LEDقمقموں کی تقسیم،ایتھنال بلینڈنگ پروگرام ،رضاکارانہ گاڑیوں کو سکریپ کرنے کی پالیسی ،وغیرہ پر بھی بات کی تاکہ ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جائے۔ وزیرخزانہ نے عالمی بینک کی طرف سے بھارت کو قرضوں کی سہولت میں اضافی کرنے کا خیرمقدم بھی کیا۔