سرینگر// سرینگر اور جموں شہروں میں سرکار نے اسمارٹ سٹی کیلئے خصوصی گاڑیوں کیلئے ماہرانہ مشاورتی بورڈ کے قیام کو ہری جھنڈی دکھائی۔ بورڈ کی کمان سامبرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن و شہری ماہر کے چیئرمین کیسو ورما کو سونپی گئی۔اس بورڈ میں’’ ڈبلیو آر آئی انڈیا اور شہری ٹرانسپورٹ کے سینئر ماہر او پی اگروال کے علاوہ سی ای پی ٹی یونیورسٹی احمدا ٓباد میں اسکول آف پلاننگ کے چیئرپرسن ڈاکٹر بمل پٹیل ، کونسل آف آرکیٹیچر کے چیئرمین حبیب خان اور جنرل گلوبل ٹائگر فورم کے سیکریٹری و سابق انڈئن فارسٹری سروس افسر ڈاکٹرراجیش گوپال ممبر ہونگے۔ اس کمیٹی کو یہ ذمہ داری تفوئض کی گئی ہے کہ وہ سرکار ی بورڈ کو جموں کشمیر میں اسمارٹ سٹیوں کی2خصوص المقاصد گاڑیوں کی منصوبہ بندی،ڈئزائن اور شہری ڈھانچوں سے متعلق پروجیکٹوں کے نفاذ بشمول شہری نقل و حرکت ، میراث اور مستحکم ترقی بھی شامل ہو،سے متعلق تجاویزپیش کریں۔ کمیٹی سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ خلاء وصلاحیتوں کی نشاندہی کرنے اور مرکزی زیر انتظام خطے کے شہری شعبے کو مضبوط بنانے میں بھی تعاون دیں۔کمشنر سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ منوج دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق بورڈ کی مدت ابتدائی طور پر دو سال کے لئے ہوگی۔بورڈ کے چیئرمین اور ممبران عوامی فلاح کی بنیاد پر کام کریں گے ،تاہم وہ طعام وقیام ، سیکورٹی و ٹرانسپورٹ کے حقدار ہوں گے ۔سہولیاتی بورڈ کو خصوصی مقصد والی گاڑیوں کے حوالے سے متعلقہ سمارٹ سٹیوں کے ماتحت کام کرے گا۔