سرینگر//جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے منگل کو گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا۔یہ امتحان اس سال ماہ جنوری میں لئے گئے تھے۔
حکام کے مطابق اس امتحان میں75652اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے57658اُمیدوار قرار پائے ہیں۔اس طرح کامیابی کی شرح76فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق لڑکیوں میں کامیابی کی شرح79فیصد جبکہ لڑکوں میں یہ شرح74فیصد رہی۔