سری نگر// پاکستانی فوج نے شمالی کشمیر قصبہ گریز سے تعلق رکھنے والے17 لڑکے کو زائد 7ماہ بعد منگل کے روز ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر حکام کے حوالے کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سال گذشتہ کے ماہ ستمبر میں لاپتہ ہونے والے17 سالہ محمد سعید گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن تاربل گریز کو منگل کے روز ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر حکام کے حوالے کیا۔
انہوں کہا کہ اس موقع پر متعلقہ تحصلیدار، دونوں طرف کے فوجی افسران، ایس ایچ او کرناہ اور ڈی او ٹیٹوال موجود تھے۔