سرینگر//کوٹھی باغ پولیس نے موٹر سائیکل چور کی شناخت کیلئے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے لال چوک میں گھنٹہ گھر کے قریب ایک موٹر سائیکل اڑا لیا ۔اگر کسی کو بھی اس مشتبہ چور کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ کے فون نمبرات 9596770623اور9596770852پر رابط قائم کرسکتا ہے۔ پولیس کنٹرول روم کے ٹول فری نمبر 100پر بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔