جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے یہاں جموں و کشمیر یوٹی میں سرمایہ کاری ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے کا محکمہ صنعت وحرفت کی ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔ پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت ، ناظم صنعت کشمیر اور دیگر افسران نے کشمیر سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی ۔ جموں میںناظم صنعت و حرفت جموں ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس آئی ڈی سی او، منیجنگ ڈائریکٹر ایس آئی سی او پی اور محکمہ کے دیگرافسران نے میٹنگ میں حصہ لیا۔ ابتداًمشیر موصوف نے افسران پر زور دیا کہ وہ انٹرپرینوروں کی خواہشات کو ترجیح دیں جبکہ جموں و کشمیر کو سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست یونین علاقہ بنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے صنعتی شعبے کی ویگن میں شامل ہونے کے خواہشمند لوگوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی سہولیت کے لئے ہر سطح پر سخت اور مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اراضی کی ترقی اور الاٹمنٹ کی پالیسی نے صنعتوں میں تیزی لائی ہے اور یہاں کے صنعتی شعبے میں بہت سی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص نئی صنعتی پالیسی کے بارے میں پرجوش ہے اور انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ صنعتوں اورانٹرپرینیوروں کو حقیقی معنوں میں سنگل ونڈو کلیئرنس کی سہولیت مہیا کی جائے گی تاکہ ایز آف ڈوئنگ بزنس کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ مختلف پروسسز کو ہموار کیا جاسکے۔مشیر نے افسران کویہاں رکے پڑے صنعتی یونٹوں کی بحالی کے بارے میں ہدایت دی کہ وہ ان اکائیوں کی بحالی کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کریں۔مشیر نے افسران کو ضلعی مینیجروںکے لئے جاب چارٹ تیار کرنے کوبھی کہا اور انہیں مختلف سطحوں پر سرگرم عمل رہنے کی ہدایت دی۔مشیر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی خاص ضلع کی صلاحیت کے حوالے سے واضح اور اپ ڈیٹ ہونا چاہئے جو ویلیو چین ڈیولپمنٹ اور سپورٹ انفراسٹرکچر کی صف بندی کے لئے فریم ورک مہیا کرتا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے مخصوص سرمایہ کاری کے شعبوں کی نشاندہی کریں ۔مشیر نے کوڈ کے بارے میں ایس او پیز پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے وقتا ًفوقتاً جاری کردہ تمام رہنما خطوط پرمن و عن عمل کرنا ہے۔جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ایک پریذنٹین دی جس میں ادارہ جاتی میکانزم پر توجہ دی گئی اقدامات کو اُجاگر کیا۔